شاہ پور کے مشہور ریسٹورنٹ پر چھاپہ،31کلوبدبودار گوشت برآمد

 شاہ پور کے مشہور ریسٹورنٹ پر چھاپہ،31کلوبدبودار گوشت برآمد

شاہ پور صدر (نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شاہ پور شہر کے مشہور ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا اور 31 کلو بدبودار و مضر صحت گوشت برآمد کر کے ہوٹل مالک عبدالقیوم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

فوڈ سیفٹی آفیسر اسماء شفیق نے رپورٹ درج کرائی کہ انہوں نے ٹیم کے ہمراہ سرگودھا-خوشاب روڈ پر واقع ہوٹل پر کارروائی کی، جہاں فریزر میں رکھا گیا گوشت بدبودار، غیر معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف پایا گیا۔ یہ گوشت ہوٹل میں گاہکوں کو کڑاہی کی صورت میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اسماء شفیق کے مطابق یہ گوشت انسانی استعمال کے لیے ناقابل قرار دیا گیا۔پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے ہوٹل مالک عبدالقیوم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید آصف شاہ اور دیگر اہلکاروں کی موجودگی میں یہ گوشت تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں