چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات
میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل اور ڈی سی میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے ماڑی انڈس اور کالاباغ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
امن کارواں اور امن کمیٹی کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ، گلیوں کو قناتوں اور خاردار تاروں سے بند کیا گیا اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی۔سٹی ایریا میں وادی اسلام سے برآمد ہونے والے A کیٹیگری کے جلوس کی بھی سخت سکیورٹی کی گئی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر شیخ کامران ظہور، کی زیرِ نگرانی 200 پولیس اہلکار و لیڈیز پولیس نے سرانجام دی ۔ پنجاب رینجرز، ریسکیو 1122، واپڈا، سپیشل برانچ و دیگر ادارے بھی شریک رہے ۔