کمشنر اور آرپی او کا سیف سٹی کا دورہ،چہلم جلوسوں کا جائزہ

کمشنر اور آرپی او کا سیف سٹی کا دورہ،چہلم جلوسوں کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان کے ہمراہ سیف سٹی کا خصوصی دورہ کیا۔

 انہوں نے سیف سٹی کے کنٹرول روم میں نصب جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ڈویژن بھر میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر برآمد ہونے والے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی و انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی ادارے پوری طرح الرٹ اور فعال ہیں۔ چاروں اضلاع میں پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اہم مقامات پر تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز کے ذریعے شرکاء کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ،ڈی پی او صہیب اشرف سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں