بھیرہ :نالے سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

بھیرہ :نالے سے ایک نامعلوم  خاتون کی لاش برآمد

بھیرہ (نامہ نگار )نواحی علاقے طاہر آباد میں نالے سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جو بظاہر کافی پرانی معلوم ہوتی ہے۔

 علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا۔ بھیرہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں