اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا دورہ جیل ، قیدیوں سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پر سرگودھا جیل کا دورہ کر کے قیدیوں سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے۔۔۔
مٹھائی تقسیم کرکے انہیں عید میلاد کی خوشیوں میں شریک کیا۔انہوں نے جیل انتظامیہ سے ملاقات کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام عید میلاد کے بابرکت موقع پر انسانیت، ہمدردی اور اخوت کا خوبصورت پیغام ہے ۔