اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ کیا۔

 انہوں نے کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، فزیوتھراپی روم، اور بچوں کی ٹرانسپورٹ سہولت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی کتابیں، کھیلوں کا سامان اور دیگر تعلیمی وسائل بھی چیک کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سپیشل بچوں کو زیادہ توجہ اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے ، لہٰذا اساتذہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں