جہانزیب اعوان نے جھاوریاں اور شاہ پور صدر کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ

جہانزیب اعوان نے جھاوریاں اور  شاہ پور صدر کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے جھاوریاں اور شاہ پور صدر کا دورہ کیا۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر جھاوریاں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے اور ۔۔۔

عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے معیار اور ادویات کی دستیابی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں کمشنر نے جھاوریاں سے شاہ پور تک زیر تعمیر سٹرک کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کی مرمت اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ کمشنر سرگودہا نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاہ پور صدر کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں