عوامی خدمت میرا مشن ہے ، حسن انعام پراچہ
بھیرہ (نامہ نگار)پی پی-71 کے سابق امیدوار حسن انعام پراچہ نے چک مبارک میں سماجی رہنما سیٹھ محمد صفدر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے۔۔۔
جو وہ بلا تفریق جاری رکھیں گے ۔تقریب میں سابق ناظم یونین کونسل چک مبارک چوہدری حسن ظہیر پنجوتھہ، رانا فلک شیر،رانا ابرار حسین، رانا محمد نعیم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے کہا کہ حسن انعام پراچہ کی عوامی رابطہ مہم خلوص اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے ۔