ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے
2موٹرسائیکلوں کی ٹکر،حفیظ الحسن ،سلیم رضا اور محمد کاشف شدید زخمی گوہر زاد خان،شاہ ولی اورفرخ جبین دیگر زخمیوں میں شامل ،ہسپتال منتقل
خوشاب(نمائندہ دُنیا )جوہر آباد نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت6افراد زخمی ہو گئے پہلا حادثہ گروٹ روڈ پر ہوا جہاں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3افراد حفیظ الحسن ،سلیم رضا اور محمد کاشف شدید زخمی ہو ئے ، دوسرا حادثہ ہڈالی میں ہوا جہاں چنگ چی رکشہ تیز رفتاری کے سبب سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گیا ، حادثے 48سالہ گوہر زاد خان اور 28سالہ شاہ ولی زخمی ہوئے ، تیسرا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر ابو ہریرہ مسجد کے قریب تیزہپوا جہاں رتیز رفتار وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، جس سے موٹر سائیکل سوار خاتون فرخ جبین زخمی، حادثے کا مرتکب کار ڈرائیور موقع سے فرار، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم وں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جہاں سے ایک زخمی حفیظ الحسن جوئیہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔