1100لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا،مقدمہ درج
ویجیٹیبل آئل اور خشک پاوڈر سے دودھ تیار کیا گیا تھا،مشینری ضبط کر لی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی شاہ نکڈر کے علاقہ میں بڑی کاروائی ،دودھ میں ملاوٹ کرنے والا بڑا گروہ بے نقاب ہو گیا،ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 11 سو لٹر ویجیٹیبل آئل اور خشک پاوڈر سے تیار کردہ دودھ موقع پر تلف کر دیاگیا،جعلی دودھ بنانے والے یونٹ سے بھاری مقدار میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیل گھی بھی برآمدہوا اورتمام تر مشینری کو فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کیخلاف تھانہ شاہ نکڈر میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی،صوبے بھر میں ملاوٹ مافیاء کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔