سلانوالی نامعلوم چور گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی لے اڑے
پرائز بانڈ، طلائی زیورات، بیٹری اور گیس سلنڈر چوری مقدمہ درج کر لیا گیا
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی چک نمبر 117 جنوبی میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔متاثرہ شہری حاجی محمد اسلم ولد محمد صدیق ارائیں کے مطابق وہ عارضی طور پر سرگودھا میں مقیم ہیں، جبکہ ان کے گاؤں والا مکان بند تھا۔ واپسی پر دروازہ کھلا اور تالے ٹوٹے پائے گئے ۔چور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ، دو لاکھ 32 ہزار روپے کے طلائی زیورات، 31 ہزار کی بیٹری اور 8 ہزار مالیت کا گیس سلنڈر لے گئے ۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔