غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے

 غیر قانونی منی پٹرول پمپس شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے

بازاروں اور رہائشی علاقوں میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی، کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہوسکتا ہے

سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم ہونے سے شہریوں کی جان و مال خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ شہری آبادی والے علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پٹرول کی بڑی مقدار غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی جا رہی ہے ، جو کسی بھی وقت خوفناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل قریبی گاؤں*چک نمبر 135 جنوبی میں منی پٹرول پمپ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی منی پٹرول پمپس بند کرائے جائیں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں