مویشی چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار

مویشی چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار

فضل ،بلاول اور علی سے 16 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مویشی چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب 3 رکنی گینگ گرفتار،16 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مویشی چوری اور چوری میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں فضل ،بلاول اور علی نامی مویشی چور شامل ہیں تینوں ملزمان تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو 10 سے زائد مویشی چوری و چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے ،ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ سے زائد مال مسروقہ برآمد کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے ،اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں