نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، حاجی احسن کلیار

 نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہم  سب کی ذمہ داری ہے ، حاجی احسن کلیار

کندیاں (نمائندہ دنیا) انجمن حقوقِ شہریان کندیاں کے صدر حاجی ملک احسن کلیار نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی ایک جان لیوا نشہ ہے جو مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد عموماً دل، پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر جیسے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نئی نسل کو اس عادت سے دور رکھنے کے لیے والدین اور اساتذہ دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اسکولوں کی سطح پر تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہی مہم شروع کی جائے تو اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں