سٹی بیوٹیفکیشن منصوبوں پر چاروں اضلاع کے افسروں کی کمشنر کو بریفنگ

سٹی بیوٹیفکیشن منصوبوں پر چاروں  اضلاع کے افسروں کی کمشنر کو بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے سٹی بیوٹیفکیشن منصوبوں پر چاروں اضلاع کے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

 جس میں بتایا گیا کہ بھکر میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے خصوصی سٹی بیوٹیفکیشن انیشیٹو کے تحت 27 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ میانوالی میں ٹینڈرز کا عمل جاری ہے ، اگلے ہفتے ورک آرڈر جاری کیا جائے گا۔ خوشاب میں رواں ماہ کے آخری ہفتے اور سرگودھا میں 15 نومبر سے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عمر، اے ڈی سی آر بھکر عبدالقدیر، اے ڈی سی جی میاں والی مدثر عباس، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور دیگر افسران شریک تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں