پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائی
فوڈ بزنس، دودھ، مٹھائی کارخانوں کی چیکنگ، 2 لاکھ 46 ہزار روپے جرمانہ عائد
میانوالی (نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کے خلاف متحرک ہے ۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایات پر گزشتہ ہفتے ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا گیا۔چیکنگ کے دوران 61980 لیٹر دودھ، 13.08 کلو کھانے کی اشیاء، 9.25 کلو مصالحہ جات، 14.9 لیٹر زائدالمیعاد مشروبات سمیت دیگر ناقص اشیاء تلف کی گئیں۔مجموعی طور پر 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ عیسیٰ خیل میں ایک منرل واٹر پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔