گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کی طالبات کیلئے تربیتی ورکشاپ

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج  برائے خواتین بھاگٹانوالہ کی  طالبات کیلئے تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کی طالبات کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا میں کاروباری صلاحیتوں کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 اس اقدام کا مقصد نوجوان خواتین میں اعتماد، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری بصیرت کو بڑھانا ہے ، ورکشاپ میں طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پر ماہرین نے موجودہ دور کے جدید تقاضوں اور چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے بہترین استعمال پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں