بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کردی، قیمت بڑھنے کا خدشہ، تعمیراتی کام متاثر

بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کردی، قیمت بڑھنے کا خدشہ، تعمیراتی کام متاثر

دفعہ 144نافذ ہونے اور مقدمات کے اندراج کے بعد بھٹہ مالکان اپنے پتے کھیلنے لگے ،مصنوعی قلت سے تعمیراتی کاموں کی لاگت میں بھی اضافے کے امکانات بڑھ گئے ،نوٹس لینے کا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سموگ کی روک تھام کیلئے بھٹہ خشت بند رکھنے اورحالیہ قانونی کاروائیوں پربھٹہ مالکان نے بعض علاقوں میں اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کر دی ہے ،قلت کے باعث جہاں سرکاری اور نجی تعمیراتی کام متاثرہ ہونے لگے ہیں وہاں اس سے تعمیراتی کاموں کی لاگت میں بھی اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ،تفصیل کے مطابق دفعہ 144نافذ ہوتے ہی بھٹہ مالکان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر درج ہونے والے مقدمات کے بعد بھٹہ مالکان نے اپنے پتے کھیلنے شروع کر دئیے ہیں ،دانستہ اینٹوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کر دی گئی ہے ،جس سے پرائیویٹ اور حکومتی طور پر شروع کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،بھٹہ مالکان کا موقف ہے کہ حکومت کی پابندیوں اور کئی بھٹہ جات کی بندش کی وجہ سے اینٹوں کی ڈیمانڈ کو پورا کرنا مشکل ہوگیاہے ،اس صورتحال میں قلت پیدا ہونا ایک قدرتی امرہے ، دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ مربوط حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو تعمیراتی کاموں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور دانستہ اینٹوں کی قلت پیدا کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کرے اور اینٹوں کی قیمتوں میں متوقع اضافہ روکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں