مرکزی جمعیت اہلحدیث شمالی پنجاب کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )مرکزی جمعیت اہلحدیث شمالی پنجاب کا اہم اجلاس 16 نومبر صبح 10بجے مرکزی دفتر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوگا۔۔۔
، جس میں مرکزی امیر سینیٹر حافظ عبد الکریم کی شرکت متوقع ہے ۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع سرگودھا عجائب ناظم جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبد الماجد سلفی نے بھاگٹانوالہ کی صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں دعوتِ دین، بالخصوص ترجمہ قرآن کلاسز کے فروغ اور اہلحدیث کانفرنسز کے انعقاد پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں شمالی پنجاب کے نظم میں شامل اضلاع کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔