خلع کا دعویٰ کرنے پر بیوی ،ساس،ہم زلف کو زخمی کر دیا

خلع کا دعویٰ کرنے پر بیوی ،ساس،ہم زلف کو زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خلع کا دعویٰ کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے دانستہ طور پر ٹکر مار کر اپنی بیوی، ساس اور ہم زلف کو زخمی کردیا۔۔۔

، بتایا جاتا ہے کہ استقلال آباد کی رہائشی انیقہ نے گھریلو ناچاقی پر شوہر کامران کے خلاف خلع کا دعویٰ کر رکھا ہے گزشتہ روز وہ اپنی ماں اور بہنوئی کے ہمراہ عدالت سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ کامران نے اپنے رکشہ سے انہیں ٹکر دے ماری جس سے وہ زخمی ہوگئے ، جس کے بعد ملزم نے اسلحہ کے زور پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنی ساس تسلیم بانو کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کی مداخلت پر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں