پی پی-87 ضمنی الیکشن، روکھڑی خاندان نے ایاز خان کی حمایت کا اعلان کردیا

 پی پی-87 ضمنی الیکشن، روکھڑی خاندان  نے ایاز خان کی حمایت کا اعلان کردیا

میانوالی (نامہ نگار )پی پی 87 میانوالی-3 کے ضمنی انتخاب میں روکھڑی خاندان کی اہم سیاسی شخصیت حکمت یار خان روکھڑی نے آزاد امیدوار ایاز خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔۔۔

۔روکھڑی ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سابق تحصیل ناظم حاجی خورشید انور خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کے شرکاء نے ایاز خان کی بھرپور حمایت و تائید کا اعلان کیا، جبکہ شہریوں نے اس فیصلے کو ایاز خان کے حق میں خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں