بھکر کے کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب

  بھکر کے کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب

مزید 42 ٹریکٹرز مستحق کسانوں کے حوالے کر دئیے گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اے ڈی سی کی مبارکباد،کاشتکاروں کو جدید مشینری دے رہے ،عامرعنایت شاہانی

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی کسان دوست پالیسیوں کے تحت ضلع بھکر کے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلہ میں ہائی پاور گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کی خصوصی تقریب ضلع کونسل ہال بھکر میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالقدیر نے کی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شاہانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں 200 سے زائد کامیاب کاشتکاروں کے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران،ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کاظم حسین شاہ نے ٹریکٹر اسکیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھکر کے لیے مجموعی طور پر 606 ٹریکٹرز مختص کیے گئے ہیں،518 الاٹمنٹ لیٹرز کامیاب خوش نصیب کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 42 ٹریکٹرز مستحق کسانوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالقدیر نے کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی ۔مہمانِ خصوصی ایم پی اے عامر عنایت خان شاہانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو سبسڈی پر جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے تقریب کے اختتام پر کامیاب کسانوں کو ہائی پاور گرین ٹریکٹرز کی چابیاں باقاعدہ طور پر حوالے کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں