گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم میں سپورٹس گالا کی تقریب
طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم سرگودھا میں سالانہ اسپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر حافظ ندیم حفیظ نے کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں دوڑ، رسہ کشی، کرکٹ، جمپ اور دیگر مقابلے شامل تھے ۔پروفیسر حافظ ندیم حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور طلبہ میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام طلبہ کو کھیلوں میں بھرپور شرکت پر سراہا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسپورٹس گالا کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی۔