پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے ہفتہ  وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈارئریکٹر آپریشنز (سرگودھا) یاسر رضوان کی زیرنگرانی اور

 ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی ٹیموں نے ریسٹورانٹس اور فوڈ بزنس کا معائنہ کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر زمہ داران کو بھاری جرمانے عائد کئے ۔مجموعی طور پر ٹیموں کی مختلف کارروائیوں میں333 مقامات پر معائنہ جات کئے گئے۔ جن میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، فوڈ پوائنٹس،گوشت و دودھ کی دکانیں اور مٹھائی کے کارخانے شامل تھے ۔کارروائیوں کے دوران 137 کاروباری مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ، داجل چوکی پر گوشت کی سپلائی کو بھی چیک کیا گیا اور ناقص کوالٹی پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 32 کلوگرام زائد المیعاد اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں