کمشنر کا وادی سون کے گاؤں کفری کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

کمشنر کا وادی سون کے گاؤں کفری کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر ، واٹر فلٹریشن پلانٹس کا اعلان

خوشاب (نمائندہ دُنیا) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنرفروہ عامر کے ہمراہ وادی سون کے گاؤںکفری کا دورہ کیا۔انہوں نے گاؤں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور اعلان کیا کہ تحصیل نوشہرہ میں شہریوں کے لیے لگائے جانے والے تین واٹر فلٹریشن پلانٹس میں سے تین کفری میں نصب کیے جائیں گے تاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔کمشنر نے نوجوانوں کے لیے سپورٹس گراؤنڈ کی سائٹ کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ اسے اے ڈی پی اسکیم میں شامل کر کے ترقیاتی منصوبے کے طور پر تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے سون ویلی میں ٹیپ بال کرکٹ اور والی بال مقابلوں کے انعقاد کی ہدایت بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے کفری ہائی اسکول میں طلبہ سے نصاب سے متعلق سوالات کیے اور اساتذہ کو تعلیم کے معیار میں بہتری کی ہدایت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں