شہری کو اغوا کر نے والے 2کانسٹیبلوں سمیت 5ملزم گرفتار
ثمر عباس، حسنین، رحمان، صغیر اور ممتاز سے تاوان کی رقم 5لاکھ برآمد پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ،خوداحتسابی کا عمل جاری رہیگا،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغوا کار گرفتارکر کے تاوان کی رقم برآمد کر لی جبکہ ملوث دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا، بتایاجاتا ہے کہ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مدعی محسن سکنہ سیدو آنہ کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا ہے اور ملزمان مغوی کی واپسی کے لئے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جس پر مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ صدر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 6 ملزمان صداقت، ثمر عباس، حسنین، رحمان، صغیر اور ممتاز کو گرفتار کر لیا۔جن میں 2 کانسٹیبل بھی شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے تاوان کی رقم 5 لاکھ روپے برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا،جبکہ پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا ۔