الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا اس مرحلہ میں مرکز جماعت اسلامی کے اندر طلباء و طالبات کے انٹرویو مکمل کیئے گئے۔۔۔
جس میں پہلے پانچ روز میل سٹوڈنٹ کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد تین روز فی میل طالبات کے انٹرویوز کئے گئے اس طرح آٹھویں روز بنو قابل پروگرام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے بتایا کہ انٹرویوز میں پاس ہونے والے طلباء و طالبات کے لیے بنو قابل کے تیسرے فیز میں کلاسز کا اجراء کیا جائے گا جس کا باقاعدہ آغاز دسمبر میں شروع ہو گا ۔