شاہین آباد روڈ پر زیرِ تعمیر انوائرمنٹ کمپلیکس پر کام کی رفتار تیز
تین منزلہ مرکزی عمارت، باؤنڈری وال اور دیگر سول ورک پر کام جاری منصوبے کا تخمینہ 19 کروڑ 39 لاکھ روپے ہے ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شاہین آباد روڈ پر زیرِ تعمیر انوائرمنٹ کمپلیکس پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ امانت علی نے بتایا کہ منصوبے کا تخمینہ 19 کروڑ 39 لاکھ روپے ہے تین منزلہ مرکزی عمارت، باؤنڈری وال اور دیگر سول ورک پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بھی موجود تھے جنہوں نے لیبارٹری اور دیگر تکنیکی سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انوائرمنٹل کمپلیکس کے قیام سے نہ صرف تحفظ ماحولیات کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔