فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کا افتتاح
والدین بچوں کو ویکسی نیشن مراکز پر لے کر جائیں اور حفاظتی ٹیکے لگوائیں،محمد وسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ 78 ہزار 893 بچوں کو خسرہ اور روبیلہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ ویکسینیشن کے لیے مجموعی طور پر 535 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 333 آؤٹ ریچ ٹیمیں اور 202 فکس ٹیمیں شامل ہیں، تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے ۔ افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سائرہ صفدر، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد گل، ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور مہم کے دوران ویکسی نیشن مراکز پر بچوں کو لے جائیں تاکہ وہ بروقت حفاظتی ٹیکے حاصل کر سکیں۔