کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے لئے 17 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ

 کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کے بورڈ  آف گورنرز اجلاس کے لئے 17  نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی صدارت میں کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پرنسپل کی جانب سے 17 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ کیڈٹ کالج ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے اور اس کی سکیورٹی اور انتظامی ضروریات اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ تمام سفارشات کو قواعد کے مطابق دیکھ کر عملی اقدامات یقینی بنائے جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں