ڈسٹرکٹ ویکسین مینجمنٹ کمیٹیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم

 ڈسٹرکٹ ویکسین مینجمنٹ کمیٹیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کا حکم

مقصد بین الاقوامی سطح پر مقرر کر دہ اہداف کا حصول یقینی بناناہے ،ذرائع کا دعوی ٰ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ویکسین مینجمنٹ کمیٹیوں کو کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر مقرر کر دہ اہداف کا حصول یقینی بناناہے ، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈی نیشن پی اینڈ ایس ایچ ڈی پنجاب کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں جہاں پولیو اور معمول کے ای پی آئی پروگرام میں ہونیوالی ویکسی نیشن کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید سخت کیا گیا ہے وہاں ویکسی نیشن میں سامنے آنیوالے بے ضابطگیوں اور غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لینے کے حوالے سے بھی کمیٹیوں کو خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں، اور متعلقہ ضلعی افسران کو ان ویکسین کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں