107شمالی میں آل پنجاب نیزہ بازی مقابلے ‘ 1200گھڑ سواروں کی شرکت

107شمالی میں آل پنجاب نیزہ بازی  مقابلے ‘ 1200گھڑ سواروں کی شرکت

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) 107 شمالی میں آل پنجاب نیزہ بازی مقابلے ہوئے جس میں 1200 گھڑ سواروں نے شرکت کی، عبداللہ گجر نے میدان مار لیا۔

علاقے میں میں پہلی بار ہونیوالے اس بڑے ایونٹ کو شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سراہا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی ریاض حسین، منظور گجر اور ذوالفقار باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کسی بھی معاشرے میں ایک صحت مند قوم کی علامت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں