یونیورسٹی آف سرگودھا اور محکمہ اصلاح اسیراں میں سمجھوتے پر دستخط

 یونیورسٹی آف سرگودھا اور محکمہ اصلاح اسیراں میں سمجھوتے پر دستخط

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا اور محکمہ اصلاح اسیراں پنجاب کے درمیان تحقیقی سرگرمیوں، طلبا ء و طالبات کی انٹرن شپ اور مختلف شعبوں میں تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک باہمی یادداشت کے سمجھوتے کی تقریب منعقد ہوئی۔

معاہدے کے مطابق محکمہ اصلاح اسیراں پنجاب یونیورسٹی آف سرگودھا کے طالب علموں کو انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کرے گا جو جیل میں بند قیدیوں کی اصلاح اور ان کی کونسلنگ بھی کریں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا علم و تحقیق کا مرکز ہونے کے ساتھ سماجی خدمات اور معاشرے کی اصلاح کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قیام کے بعد علاقے میں معاشی ترقی کے ساتھ معاشرتی ترقی بھی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں