پی پی 73 اور پی پی 87 میں ضمنی الیکشن کی سکیورٹی بارے اجلاس

 پی پی 73 اور پی پی 87 میں ضمنی الیکشن کی سکیورٹی بارے اجلاس

کمشنر اور آر پی او کی زیرصدارت اجلاس ، درجنوں پولنگ سٹیشنز حساس قرار پولنگ میٹریل کی محفوظ ترسیل،واپسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور آر پی او شہزاد آصف خان کی زیر صدارت پی پی 73 سرگودہا اور پی پی 87 میانوالی کے 23 نومبر کو ضمنی انتخابات کے انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈی پی او صہیب اشرف، ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس، ڈی پی او میانوالی محمد اجمل، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی پی 73 سرگودہا میں 23 نومبر کو ہونے والی پولنگ کے لیے 163 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 55 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ پولنگ مواد آر او آفس پہنچ چکا ہے جبکہ انتخابی مواد ہفتے کے روز عملے کے ہمراہ متعلقہ مقامات روانہ کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس نے بتایا کہ پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب کے لیے 193 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 62 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں دونوں اضلاع کے ڈی پی اوز نے اپنی اپنی سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔افسران کو پولنگ اسٹاف کی لانے لیجانے کی ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹک سپورٹ اور پولنگ مٹیریل کی محفوظ ترسیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔آر پی او نے کہا کہ پولنگ مٹیریل کی محفوظ ترسیل اور واپسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں