گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی بیڈمنٹن ٹیم کی ضلع لیول مقابلوں میں اول پوزیشن
بھیرہ(نامہ نگار )گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنڈی کوٹ کی بیڈمنٹن ٹیم نے ضلع لیول مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔
فائنل میں ان کا مقابلہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ٹھٹھی راجہ، تحصیل ساہیوال کی ٹیم سے ہوا، جس میں محمد شکیل اور محمد عدیل نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے میدان مار لیا۔پروفیسر عبدالباسط جنجوعہ نے بتایا کہ سکول نے سات سال بعد کسی بھی کھیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، جو ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر عباس بھٹی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ابوبکر صدیق نے کامیابی حاصل کرنے پر طلبا محمد شکیل، محمد عدیل، ہیڈ ماسٹر محمد وقاص اور سکول سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبا آئندہ بھی اسی لگن، نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹیں گے ۔