ٹوٹی گلیو ں سے بلدیاتی نظام کی ضرورت ثابت :جاوید اقبال
کسی حکومت نے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے اور اگر کروائے بھی تو اختیارات نہ دئیے
میانوالی (نامہ نگار )جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کہا ہے کہ ٹوٹی گلیاں،سیوریج سسٹم کی خرابی،صفائی کی ابتر صورت حال بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ثابت کررہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ 1973ء کے آئین میں 18 ویں ترمیم کے ذریعے دفعہ 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں کو سیاسی و مالی اختیارات،محصول جمع کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے اختیارات دینے کی بات کی گئی ہے لیکن ہر آنے والی حکومت نے اس کے برعکس اول تو بلدیاتی انتخابات کرائے نہیں اور اگر کرائے بھی ہیں تو انہیں آئین کے مطابق اختیارات نہیں دیے گئے جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھلے مین ہول اور آئے دن ان میں بچوں کے گرکر مرنے کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ صوبائی حکومتوں کو اختیارات کا گھنٹہ گھر بنانے کی بجائے نچلی سطح پر بلدیات میں انہیں منتقل کیا جائے ۔