بجلی کا میٹر اتارنے پر نادہندہ کا واپڈا ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تین ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر میٹر اتارنے کی پاداش میں چھ افراد نے واپڈا کی ریکوری ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بتایا جاتا ہے۔
کہ واپڈا کی ریکوری ٹیم 134 شمالی میں نادہندگان کے خلاف ایکشن میں مصروف تھی اس دوران تین ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر عقیل نامی صارف کا میٹر اتارا ہے تو موصوف اپنے ساتھیوں سلطان و دیگر کے ہمراہ ڈنڈا سوٹوں سے مسلح ہو کر باہر نکل آیا اور اہلکاروں محمد رضوان محمد طاہر اور محمد نعمان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے حفاظتی کٹ اور میٹر چھین کر یرغمال بنا لیا اس دوران اہل علاقہ بھی جمع ہو گئے جن کی مداخلت پر ملزمان فرار ہو گئے ،پولیس نے تین نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔