جعلی کھویا تیار کرنے والا یونٹ سیل کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نواحی علاقے نورے والا میں کاروائی کے دوران ایک جعلی کھویا تیار کرنے والا یونٹ سیل کر دیا یونٹ سے 200 کلو ناقص اور ملاوٹ شدہ کھویا برآمد ہوا۔
جسے موقع پر تلف کر کے یونٹ کے مالک جس کا نام محسن بتایا جاتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔