تلخ کلامی پر مخالف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلح شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مخالف کو شدید زخمی کر دیا بتایا جاتا ہے کہ چک 8ایم ایل میں احمد رضا کی نوید سے چند روز قبل تلخ کلامی ہوئی۔
جس کا بدلہ چکانے کے لیے نوید نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے احمد رضا کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔