جاب فیئر کا افتتاح ،کمپنیوں کی 300طلبا کو ملازمتوں کی آفر

جاب فیئر کا افتتاح ،کمپنیوں کی 300طلبا کو ملازمتوں کی آفر

کمشنر نے افتتاح کیا ،جاب فیئر میں مختلف کمپنیوں کے قائم کاونٹرز کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پی اے ایف روڈ میں ٹیوٹا کیریئر اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام سکلز جاب فیئر کا افتتاح کیا۔ جاب فیئر میں 40 سے زائد قومی و مقامی کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ تقریباً دو ہزار سے زائد طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ جاب فیئر کا مقصد نوجوانوں کو عملی صنعت سے جوڑنا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے 250 سے 300 کے قریب طلبا کو ملازمت کی پیشکش کی گئی۔ کمشنر سرگودہا نے جاب فیئر میں مختلف کمپنیوں کے قائم کردہ کاونٹرز کا معائنہ کیا، طلبا سے گفتگو کی اور کمپنی نمائندگان سے بھرتی کے عمل سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایسے پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے عملی طور پر روزگار کے دروازے کھولتے ہیں۔تقریب میں چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی جبکہ ٹیوٹا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پلیسمنٹ بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں