بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دلانے کے بہانے خاتون سے فراڈ

بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم دلانے کے بہانے خاتون سے فراڈ

نسرین بی بی سے شعیب وغیرہ نے 2ہزار روپے ہتھیا لئے ،تشدد کا نشانہ بنایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چار افراد نے غریب خاتون کو بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر دوہز روپے ہتھیا لیے اور واپس مانگنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بتایا جاتا ہے کہ 27 جنوبی کی رہائشی نسرین بی بی بلاک نمبر 4 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم نکلوانے آئی،جہاں شعیب اور اس کے تین ساتھیوں نے رقم نکلوانے کے عوض دو ہزار روپے رشوت وصول کی اور مزید 3 ہزار روپے کا مطالبہ کیا جب خاتون نے دوہزار روپے واپس مانگے تو ملزمان نے اسے مکو ں حوروں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنا یا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں