جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کا بلدیاتی قانون مسترد کر دیا

جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کا بلدیاتی قانون مسترد کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی نے پنجاب حکومت کا بلدیاتی قانون مسترد کر دیا.اختیارات کے بغیر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے .

 ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی میں منعقد ہونے والے سیمینار میں جماعت اسلامی ضلع میانوالی نے حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب کو مسترد کر دیا. اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب عبدالوہاب خان نیازی،امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد اور ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عدنان احمد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ایک طرف تو پورے بلدیاتی نظام کو بے اختیار بناتا ہے دوسری طرف غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھولا گیا ہے ، پنجاب لوکل ایکٹ 2025ء میں آئین کے مطابق مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کی بجائے صوبائی حکومت کو اختیارات کا گھنٹہ گھر بنایا گیا ہے ، اوپر سے منتخب عوامی نمائندوں کے سروں پر بیوروکریسی کی تلوار لٹکا دی گئی ہے ، بیوروکریسی اتنی اچھی ہوتی تو مقامی سطح پر مسائل کا انبار نہ ہوتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں