طالبات کوچھیڑنے سے روکنے پر اوباشوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رکشے کا پیچھا کر کے طالبات سے چھیڑخانی اور تنگ و پریشان کرنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے ڈرائیور کو تشددکو نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
موضع عاقل شاہ خورد میں عامر شہزاد نامی رکشہ ڈرائیور کو صابر وغیرہ نے راستہ میں روک کر بری طرح پیٹ ڈالا، اور فرار ہو گئے ،متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رکشہ کا پیچھا کر کے طالبات سے چھیڑخانی کرتے ہیں جنہیں منع کیا تو انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔