سرگودھا ٹریول اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن الیکشن میں فائونڈر گروپ کا کلین سویپ
بھیرہ(نامہ نگار )سرگودھا ٹریول اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے سالانہ انتخابات 2026.27 میں فاؤنڈر گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کر لیا۔
الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کی طرف سے بھیرہ کے امیدوار ظہیر عباس سندرانہ نے اپنے مدِ مقابل یونائٹڈ گروپ کے امیدوار کو شکست دے کر نائب صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اپنی کامیابی پر ظہیر عباس سندرانہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کلائنٹس کے اعتماد پر پورا اترنے اور اُن کی بہتر سے بہتر رہنمائی کے لیے بھرپور محنت کریں گے ۔