سینئر صحافی کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر پر صحافیوں کا شدید احتجاج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا پریس کلب کے سینئر ممبر ظفر محمود چو دھری کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر جھوٹی، بے بنیاد اور من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف سرگودھا کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے ۔
اس سلسلے میں صدرپریس کلب عبدالحنان چوہدری۔جنرل سیکرٹری شیخ محمدرضوان کی کال پر سرگودھا پریس کلب کے باہر ایک علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال کے عملے کی جانب سے صحافی بارے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے اورجھوٹے الزام لگانے پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ نے چوہدری ظفرمحمودکے ساتھ جو طرز عمل اختیار کیا، مقررین نے بتایا کہ پولیس اور سرگودھا پریس کلب کے درمیان باہمی تعاون اور ورکنگ ریلیشن شپ کا معاہدہ موجود ہے ، اس کے باوجود ایک سینئر صحافی کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج انتہائی افسوسناک اقدام ہے ۔