پی ٹی آئی کا رویہ ایسا ہی رہا تو پابندی لگانے کا سوچنا پڑے گا، شازیہ بانو

پی ٹی آئی کا رویہ ایسا ہی رہا تو پابندی  لگانے کا سوچنا پڑے گا، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

پی ٹی آئی کا سیاسی رویہ ایسا ہی رہا تو اس پر پابندی لگانے کا سوچنا پڑے گا، اگر ایسی ہی صورتحال رہی اور بیانات آتے رہے تو پھر پی ٹی آئی کا سیاسی وجود ملک کیلئے مناسب نہیں ہو گا، ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو وفاق پر چڑھائی کی باتیں کرتا ہے ، حالانکہ وہ خود آئینی عہدہ رکھتا ہے ، آئین و قانون کی پاسداری اس پر لازم ہے ، اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں، ہمارا 2014 کے دھرنوں سے ہی موقف تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں