جماعت اسلامی کا بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سرگودھاپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ احتجاجی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اویس قاسم تْلہ نے کی،احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ عوام دشمن اور کالے قانون کی حیثیت رکھتا ہے ، جسے وہ کسی صورت قبول نہیں کرتے ،شرکاء نے حکومتِ پنجاب کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بلدیاتی ایکٹ کی واپسی کا مطالبہ کیا،

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اْٹھا رکھے تھے ، جن پر بلدیاتی ایکٹ کیخلاف نعرے درج تھے ، احتجاج کے دوران فضا حکومت مخالف نعروں سے گونجتی رہی، جبکہ مقررین نے الزام عائد کیا کہ نیا بلدیاتی نظام اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے بجائے عوام سے چھیننے کے مترادف ہے ضلعی امیر اویس قاسم تْلہ کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور ایسے قوانین کے خلاف جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں