پاکستان کا نام تبدیل کر کے ٹیکستان رکھ دیا جائے ،راؤ طاہر مشرف

پاکستان کا نام تبدیل کر کے ٹیکستان  رکھ دیا جائے ،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے ٹیکستان رکھ دیا جائے کیونکہ پاکستان میں سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔


 جبکہ ٹیکس امریکہ اور یورپ کے مطابق قوم سے وصول کیے جا رہے ہیں ٹوٹی سڑکیں ٹریفک سگنلز کا نہ ہونا جگہ جگہ پڑے گڑے ابلتے گٹر ہسپتالوں میں ادویات کی نایابی سکولوں میں تعلیم کا فقدان اس کے باوجود قوم وہ ٹیکس ادا کر رہی ہے جس کے یہ متحمل بھی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں