آلودگی :سرگودھا میں ائیر کوالٹی انڈکس 250 سے تجاوز کر گیا

 آلودگی :سرگودھا میں ائیر کوالٹی انڈکس 250 سے تجاوز کر گیا

موجودہ ماحول سینہ سانس اور دمے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے ،ڈاکٹر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ائیر کوالٹی انڈکس 250 سے تجاوز کر گیا۔ سینئر ڈاکٹرز نے شہریوں سے بڑی احتیاط کی اپیل کردی۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ، ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ، ڈاکٹر عدنان افضل گوندل ، ڈاکٹر مزمل ریاض ملک، ڈاکٹر اے جی نیازی ، ڈاکٹر غلام حسین فیضی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت پر بہت برے اثرات مرتب کر رہی ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی میں اسموگ کے خلاف اقدامات کی کمی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا، دھواں اڑاتی ٹریفک کا بڑا کردار ہے ۔ سینئر ڈاکٹرز نے کہا کہ موجودہ ماحول سینہ سانس اور دمے کے مریضوں کے لیے بڑا نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا انتظامیہ اسموگ کے خاتمے کے لیے اپنے فرائض سر انجام دے ۔ کسان فصلوں کو آگ لگانے سے گریز کریں اور تمام شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری ٹھیک کراکے اپنے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں