کرسمس اور نیا سال ،پنجاب ،خیبر پختونخوا سرحد کی کڑی نگرانی
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہوٹلز’ سرائے ’ گیسٹ ہاؤسز کی تلاشی لینے ،مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کرسمس اور نئے سال کی آمد کے موقع پر ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر مانیٹرنگ سخت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعداد بڑھا نے کا فیصلہ ،مجوزہ پلان پر نظر ثانی کا عمل شروع کر دیا گیاذرائع کیمطابق ریجن کے چاروں اضلاع خوشاب’ بھکر’ میانوالی اور سرگودھا میں کرسمس’ نیو ایئر نائٹ کی تقریبات کے لئے مرتب کرتا سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے ابتدائی طور پر ڈی پی اوز کی نگرانی میں ہوٹلز’ سرائے ’ گیسٹ ہاؤسز کی تلاشی لینے مشتبہ افراد کو گرفتار کی ہدایت کے ساتھ ساتھ تھانوں کے ایس ایچ اوز سے کہا گیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔